انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی، سونا بھی سستا
کراچی: انٹر بینک میں جہاں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سستا ہوگیا، وہیں سونے کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہوکر 278 روپے 21 پیسے کا ہوگیا ہے۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 4 پیسے کم ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 279 روپے 50 پیسے کا ہے۔
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 45 ہزار ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 514 روپے کم ہوکر 2 لاکھ ایک ہزار 48 روپے کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونا 6 ڈالر کم ہونے کے بعد فی اونس 2384 ڈالر کا ہوگیا ہے۔