جاپان میں ہائی ٹیک پبلک ٹوائلٹس کی حیرت انگیز مقبولیت
ٹوکیو: جاپان میں ایسے خوش نما اور سہولتوں سے آراستہ عوامی بیت الخلاء تیار کیے گئے ہیں جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
جاپان میں ہر چیز کی طرح بیت الخلا بھی ہائی ٹیک بنائے گئے ہیں، جس میں ہاتھوں کے استعمال کی ضرورت کو کم سے کم رکھا گیا ہے، تاکہ جراثیم لگنے کے خطرات سے بچا جاسکے۔
ٹوکیو شہر میں موجود یہ ٹوائلٹ کانٹیکٹ لیس ہیں، جس میں دروازے سے لے کر نل کھولنے تک ہر کام صرف وائس کمانڈ کی مدد سے کیا جاتا ہے، بیت الخلا کے سامنے آکر آپ کہیں کہ اوپن ڈور تو دروازہ کھل جائے گا۔
ان ٹوائلٹس میں آپ اپنی مرضی کے میوزک سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جب کہ جسمانی معذوری کا شکار افراد بھی ان واش رومز کو آسانی سے استعمال کرسکتے ہیں۔
ڈیلی اسٹار ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جدید ہائی ٹیک بیت الخلاء سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کررہے ہیں اور ان کے لیے دلچسپ طریقے سے گائیڈڈ ٹور ترتیب دیے جارہے ہیں جو سیاحوں میں بہت مقبول ہو رہے ہیں۔
نپون فاونڈیشن نے یہ منصوبہ 2020 میں شروع کیا تھا جس کا مقصد ہر ایک کی بیت الخلا تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔