چیف جسٹس پاکستان نے پروٹوکول واپس بھیج دیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی جے پی کے لیے مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا، پروٹوکول میں اب صرف دو گاڑیاں رہ گئیں۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلز پر رُکتی رہی۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔
دھیان رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے لیے پروٹوکول کی خاطر 10 سے 12 گاڑیاں مختص ہوتی تھیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔