راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 صحت مند بچوں کی پیدائش
راولپنڈی: خاتون نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دے دیا، ان جڑواں بچوں میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راولپنڈی میں ہزارہ کالونی کے رہائشی وحید کی اہلیہ نے 6 صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوزائیدہ بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کے مطابق 6 بچے اور ماں مکمل طور پر تندرست اور صحت مند ہیں۔