ٹام کروز خلا میں جانے کو تیار، ناسا کی تصدیق

سپراسٹار ٹام کروز ایک اور سنگ میل عبور کرنے کو ہیں، اب وہ خلا میں شوٹنگ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اپنی آئندہ فلم کی شوٹنگ کے لیے خلا میں جائیں گے۔
اس ضمن میں خبریں تو چند ماہ سے میڈیا کی زینت بن رہی تھیں، البتہ اب امریکی خلائی ادارے ناسا نے پروجیکٹ کی تصدیق کردی ہے۔
ناسا کی جانب سے ٹویٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ ناسا زمین کے مدار کے باہر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (اسپیس اسٹیشن) پر ٹام کروز کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کرنے کے لیے پرجوش ہے۔
خیال رہے کہ ٹام کروز کی گنتی عہد حاضر کے کامیاب ترین فنکاروں میں ہوتی ہے، وہ اپنے اسٹنٹس خود کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔