250 سے زائد ریکارڈز بنانے والے ڈیوڈ رش نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالا

آئیڈاہو: امریکی شہری جس کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزاز ہیں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا، اس نے طویل فاصلے سے فٹ بال گیند کو سر سے مار کر سیدھا ڈبے میں ڈالا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی خواہش میں ایک اور نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے، جس میں انہوں نے 52 فٹ اور 5.9 انچ کی دُوری سے فٹ بال کو سر سے مار کر ڈبے میں ڈالا ہے۔
ڈیوڈ رش نے 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز توڑے ہیں اور اس وقت 161 ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اشریتا فرمین کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
ڈیوڈ رش کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کے سب سے بڑے ریکارڈ ہولڈر اطالوی شہری سلویو صبا کے 182 عالمی اعزاز کو مات دے کر دنیا کے نمبر 1 ریکارڈ ہولڈر بن جائیں۔
حال ہی میں بنایا جانے والا یہ ریکارڈ ڈیوڈ رش کا 2024 کا پہلا عالمی ریکارڈ ہے، جس میں انہوں نے اپنے سر کا استعمال کرتے ہوئے فٹ بال کو 52 فٹ اور 5.9 انچ دوری سے کوڑے دان میں ڈالا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔