کراچی کے مختلف علاقوں میں سحری اوقات بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سحری کے وقت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام الناس کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سحری کے وقت نارتھ کراچی، نیو کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگوں نے بڑی مشکل میں سحری کرکے روزہ رکھا۔کراچی میں بجلی کی فراہمی پہ مامور ادارے کے الیکٹرک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔