سندھ ہائیکورٹ کا سوشل میڈیا ایپس سے فحش مواد ہٹانے کا حکم

کراچی: عدالت عالیہ نے سوشل میڈیا سے فحش مواد کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عقیل عباسی نے سوشل میڈیا پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس دوران وکیل درخواست گزار نے اپنے دلائل میں کہا کہ فیملی وی لاگننگ کے نام پر فحاشی کو فروغ دیا جارہا ہے۔
پی ٹی اے کے وکیل نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ فیس بُک، یوٹیوب یا کسی ویب سائٹ پر مواد ہٹانے کا اختیار پی ٹی اے کو نہیں ہے، قابل اعتراض مواد ہٹانے کے لیے متعلقہ حکام کو لکھنا پڑتا ہے۔
اس دوران پی ٹی اے کے وکیل نے جواب جمع کرانے کے لیے مہلت مانگی، اس پر عدالت نے کہا کہ فیس بک، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس سے فحش مواد ہٹایا جائے، کچھ بھی ہو احکامات پر عمل درآمد مکمل طور پر چاہیے اور تمام ویب سائٹس سے قابل اعتراض مواد ہٹادیں۔
عدالت نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کے خلاف فوری ایکشن لینے اور پورا چارٹ بناکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔