میری عمر میری مرضی، عمر سے متعلق سبق پڑھانا بند کریں، عفت عمر

لاہور: ٹی وی کی سینئر اداکارہ اور ماڈل عفت عمر نے خود پر عمر کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر ناقدین کو بھرپور جواب دیا ہے۔
عفت عمر نے ایک شادی کی تقریب میں اپنی ڈانس کرتی ہوئی ویڈیو شیئر کی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمر کے مطابق کام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔
عفت عمر نے تنقید کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ڈانس کی مزید ویڈیوز شیئرز کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے عمر کے حوالے سے سبق پڑھانا بند کریں۔ مجھے جو اچھا لگے گا میں وہ کروں گی۔ میری عمر میری مرضی۔
عفت عمر نے طنز کرنے والوں سے کہا کہ میں تواپنی زندگی اپنی مرضی سے گزاروں گی تنقید کرنے والے اپنی زندگی پُرسکون گزاریں۔ عفت عمر کی پوسٹ پر بھی متعدد سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب کمنٹس دیے اور تنقید کی۔
خیال رہے کہ عفت عمر کو ماضی میں بھی اپنے بیانات، تصویروں اور ویڈیوز پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔