کشیدگی کے باوجود پاک بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، عمران عباس

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عمران عباس نے کہا ہے کہ سیاسی تناؤ کے باجود پاکستان اور بھارت کے لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔
اداکار عمران عباس نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہا کہ میرا اکثر بھارت آنا جانا رہتا ہے۔ جب بھی بھارت جاتا ہوں بہت گرم جوشی اور اپنائیت محسوس ہوتی ہے۔ بھارت میں اپنے والدین کے آبائی علاقے میں بھی گیا۔
عمران عباس نے مزید کہا کہ دونوں ممالک میں سیاسی کشیدگی کے باوجود لوگ ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں۔ میرے بہت سے قریبی دوست بھارتی ہیں۔ مجھے دہلی کا ایئرپورٹ بہت پسند ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سے ایئرپورٹس دہلی ایئرپورٹ سے اچھے ہیں، تاہم دہلی ایئرپورٹ پر انہوں نے اپنے ملک، کلچر کو بہت اچھے انداز میں پیش کیا ہے۔ ایئرپورٹ کا انفرا اسٹرکچر بھی بہت عمدہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔