کراچی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حامل دنیا کا سب سے بڑا جمپنگ کاسل
کراچی: شہر قائد میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے حامل دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بنائے گئے دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل میں ایک سلائیڈ کو جمبو ڈراپ کا نام دیا گیا ہے، جس کی اونچائی 40 فٹ ہے۔
جمبو کاسل میں ایک ہزار فٹ لمبی ٹائٹن ٹرین اور رنگ برنگے جمپنگ بیڈ بھی موجود ہیں۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے جمپنگ کاسل کو دنیا کے سب سے بڑے جمپنگ کاسل کے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز دبئی کے ایک جمپنگ کاسل کے پاس تھا۔
جمپنگ کاسل 3 ایکڑ رقبے پر قائم ہے، جہاں بیک وقت ایک ہزار سے زائد افراد اچھل کود اور تفریح کرسکتے ہیں۔