انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کیلیے الگ، دُنیا دوغلے پن کا شکار ہے، انجلینا
نیویارک: معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملے پر دنیا دوغلے پن کا شکار ہے۔
انجلینا جولی نے ایک انٹرویو میں انسانی حقوق کے حوالے سے دنیا کے دوغلے پن اور امتیازی سلوک پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے پیمانے ہر ایک کے لیے الگ ہیں، حقیقت یہ ہے کہ دنیا کاروباری مفاد پر کام کرتی ہے۔
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کبھی کچھ لوگوں کے لیے ہوسکتے ہیں تو کچھ لوگوں کے لیے کبھی نہیں ہوسکتے، کچھ لوگوں کے جرم کے لیے احتساب ہے تو کچھ کے لیے بالکل نہیں، یہ دنیا کا بدصورت چہرہ ہے۔
انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ میں دنیا کے کسی ملک کو نہیں جانتی جو ان چیزوں سے پاک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ نوآبادیاتی نظام کا خاتمہ ہوگیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو کنٹرول کرنا اور ان کا استحصال ابھی بھی جاری ہے۔