برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ، تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی

کراچی: رواں سال کے آخری ماہ دسمبر میں برآمدات میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جب کہ تجارتی خسارے اور درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق دسمبر کے پہلے 20 روز میں سالانہ بنیادوں پر برآمدات میں 33.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم سے 20 دسمبر 2023 تک برآمدات ایک ارب 92 کروڑ ڈالر رہیں جب کہ گزشتہ برس اسی عرصے میں برآمدات کا حجم ایک ارب 45 کروڑ ڈالر تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ یکم تا 20 دسمبر 2023 تک درآمدات میں 12.8 فیصد کمی ہوئی جب کہ یکم تا 20 دسمبر 2023 تک درآمدات 2 ارب 76 کروڑ ڈالر رہیں۔
ذرائع وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں درآمدات کا حجم 3 ارب 17 کروڑ ڈالر تھا، یکم سے 20 دسمبر 2023 تک تجارتی خسارے میں 51.3 فیصد کمی ہوئی جب کہ رواں ماہ کے پہلے 20 روز میں تجارتی خسارہ 84 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا اور گزشتہ سال اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 1 ارب 72 کروڑ ڈالر تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔