ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایم کیو ایم کی خاتون رہنما جاں بحق
کراچی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر غریب آباد انڈر پاس کے قریب خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوکر نجی اسپتال میں دم توڑ گئیں، متوفیہ رخشندہ ایم کیو ایم کی خاتون کمیٹی کی رہنما تھیں۔
غریب آباد انڈر پاس میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں، پولیس کا بتانا ہے کہ زخمی خاتون رخشندہ دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گئیں۔
خاتون موٹر سائیکل پر شوہر کے ہمراہ غریب آباد انڈرپاس سے گزر رہی تھیں، اسی دوران چلتی موٹر سائیکل سے ملزمان نے پرس چھیننے کی کوشش کی۔
پرس چھیننے کے دوران خاتون موٹر سائیکل سے گرگئیں اور سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئیں، زخمی خاتون نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئیں، خاتون ایم کیو ایم خواتین کمیٹی کی مرکزی ممبر تھی۔