امیر کویت شیخ نواف الاحمد الصباح انتقال کرگئے

کویت سٹی: کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح 86 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
کویت کے سرکاری میڈیا کی جانب سے شیخ نواف الاحمد الصباح کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ کویت کے امیر کو بیماری کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، لیکن اس کے بعد سے ان کی صحت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق شیخ نواف الاحمد الصباح نے مارچ 2021 میں بھی ایک غیر واضح بیماری کے علاج کی غرض سے امریکا کا دورہ کیا تھا۔
شیخ نواف الاحمد الصباح 2020 میں شیخ صباح الاحمد الصباح کے انتقال کے بعد کویت کے امیر بنے تھے اور امیر بننے سے پہلے شیخ نواف الاحمد الصباح کویت کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع بھی رہ چکے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔