بھارت: اتراکھنڈ میں سرنگ گرنے سے 40 مزدور دب گئے

دہرادون: بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں زیر تعمیر سرنگ گرنے کے باعث 40 مزدور دب گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کو لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پیش آیا، اس دوران مزدور سرنگ کی تعمیر کے لیے کام کررہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق ریاست اتراکھنڈ میں بہت سی عبادت گاہیں ایسی ہیں، جہاں زائرین کا رش لگا رہتا ہے، اسی وجہ سے زائرین کی سہولت کے لیے حکومت کی جانب سے سرنگ سے سڑک نکالنے کا پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا۔
انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ریسکیو ورکرز نے مزدوروں تک پہنچنے کا راستہ بنالیا ہے، جہاں سے انہیں آکسیجن اور کھانا فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاہم ملبے تلے دبے ہونے کی وجہ سے انہیں فوری نہیں نکالا جاسکتا۔
انتظامیہ کے مطابق مزدوروں کو نکالنے کے لیے وہ سرنگ کے 15 میٹر گہرائی تک پہنچ چکے ہیں اور ملبے کو صاف کرنے میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ مزدوروں کو نکالنے میں مزید دو دن لگ سکتے ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔