اطالوی ڈرائیور نے دو پہیوں پر ٹرک چلاکر ریکارڈ بناڈالا

روم: اٹلی سے تعلق رکھنے والے اسٹنٹ ڈرائیور نے ٹرک کیب کو دو پہیوں پر چلاتے ہوئے 12 فٹ اور 5 انچ کے فاصلے سے گزار کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
43 سالہ مارکو ڈیوڈ گیونی نے بھاری اشیاء اٹھانے والے ٹرک کو اس کے بائیں پہیوں پر چلا کر بیریئر چھوئے بغیر کم فاصلے سے گزارا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز کے قواعد کے مطابق گیونی کو گاڑی پلٹائے بغیر کم از کم 32.8 فٹ چلانا تھا۔ گیونی نے یہ ریکارڈ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اطالوی ٹی وی سیریز کے سیٹ میں تیسری کوشش میں بنایا۔
گیونی کا کہنا تھا کہ ٹرک کا کیبن بہت ہل رہا تھا، اس لیے خاصی مشکل پیش آئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔