کراچی میں ملازمین سے بھری فیکٹری بس کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

کراچی: ڈاکوئوں کی جانب سے شاہ فیصل کالونی میں لیدر گارمنٹس فیکٹری کے ملازمین سے بھری بس کو لوٹ لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کورنگی کے ملازمین بس میں جا رہے تھے کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے بس میں موجود 70 افراد کو اسلحے کے زور پر لوٹ لیا۔
ذرائع کے مطابق ڈکیتی کی واردات شاہ فیصل کالونی نمبر تین میں المصطفیٰ اسپتال کے قریب ہوئی، ملزمان فیکٹری ملازمین سے 65 موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لٹنے والوں میں 8 خواتین ورکرز اور 62 مرد اور بس ڈرائیور شامل ہیں، ملزمان پرس اور نقدی بھی لوٹ کر فرار ہوئے، مددگار 15 پر اطلاع دینے کے لیے بھی موبائل فون نہ بچا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ واردات کا نشانہ بننے والے افراد اسی فیکٹری بس میں تھانے پہنچے تاہم پولیس نے شام کو آنے کا کہہ کر متاثرین کو روانہ کردیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔