صدر عارف علوی کے عہدے کی مدت آج مکمل ہوجائے گی
اسلام آباد: عارف علوی کی بطور صدر مملکت عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے لیکن امکان ہے کہ وہ آج ایوان صدر خالی نہیں کریں گے اور عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔
اس ضمن میں نجی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی کے عہدے کی مدت آج ختم ہورہی ہے، عارف علوی نے 9 ستمبر 2018 کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا اور آج رات بارہ بجے 9 ستمبر کی تاریخ ہوتے ہی ان کے عہدے کو پانچ برس مکمل ہوجائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عارف علوی نئے صدر کے انتخاب تک بطور صدر مملکت کام جاری رکھیں گے، آئین کے مطابق نئے صدر کے انتخاب تک موجودہ صدر عہدے پر موجود رہ سکتے ہیں، یہ ان کی صوابدید پر منحصر ہے۔