دنیا کے سیاہ ترین جیل پین کا نام گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا
ٹوکیو: جاپان نے دنیا کا سیاہ ترین جیل پین تیار کرکے دُنیا کو حیران کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی مٹسوبشی پینسل کمپنی نے یونی بال ون سیریز میں ایک جیل پین کا اضافہ کیا ہے جو دنیا کا واحد سیاہ ترین جیل پین بن گیا ہے اور گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز بھی حاصل کرچکا ہے۔
اگر بات دنیا کے سیاہ ترین پینٹ کی ہو تو وانتا بلیک کا کوئی مقابلہ نہیں ہے لیکن قلم میں جیل پین کی بات کی جائے تو معاملہ الگ ہوجاتا ہے۔ Mitsubishi Pencil Co.Ltd. اب سیاہ ترین جیل پین کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
اس پین میں ایک اختراعی قسم کے رنگ پر مشتمل ذرات استعمال ہوئے ہیں جو پین کی سیاہی کو اندر سے سیل کردیتے ہیں۔ کاغذ پر لکھتے وقت یہ ذرات کاغذ پر جیل کے اخراج کم کرتا ہے جس سے کاغذ پر نکلی سیاہی اور گاڑھی ہوجاتی ہے بنسبت دوسرے قلم کی اقسام سے۔