سابق کپتان سرفراز احمد بھی مہنگی بجلی سے پریشان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد بھی مہنگی بجلی سے پریشان ہوگئے، انہوں نے عوام پر رحم کرنے کی اپیل کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اور جنوبی ویمن کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد بھی شریک ہوئے جہاں انہوں ںے مہنگی بجلی پر پریشانی کا اظہار کیا۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سولر انرجی استعمال کرنے کے باوجود بجلی کا بل بہت زیادہ آرہا ہے، گزارش ہے کہ ہم پر کچھ رحم کریں، عوام کو ریلیف دیا جائے۔
پاک بھارت میچ کے حوالے سے انہوں ںے کہا کہ ایشیا کپ میں آج ہائی وولٹیج میچ ہے، دنیا بھر کی نظریں اس میچ پر مرکوز ہیں، اس ایونٹ کا ہر میچ پاکستان کے لیے اہمیت کا حامل ہے، جس انداز سے بھارت کے خلاف کھیلیں ویسے ہی تمام ٹیموں کے ساتھ بھی کھیلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بھارت کے ساتھ ایک میچ جیتتے ہیں اور ایک ہارتے ہیں، ابھی پاکستان ٹیم بھارت سے بہت بہتر ہے، ورلڈکپ 2019 میں ہم بھارت سے ہارے تھے۔
انہوں ںے کہا کہ ورلڈ نمبر ون ٹیم بننے سے پاکستان ٹیم کا حوصلہ بڑھا ہے، ایشیا کپ کے بعد ورلڈکپ میں بھی اچھا پرفارم کریں گے، ہم افغانستان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیل چکے ہیں، کھلاڑی جتنے رنز بنائیں گے اتنا ہی اچھا پرفارم کریں گے۔
بجلی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بجلی کا بل بہت زیادہ آرہا ہے گزارش ہے ہم پر کچھ رحم کریں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔