آسٹرین حکومت کے پروگرام کا ٹیٹو بنواکر سال تک مفت سفر کیجیے

ویانا: آسٹرین حکومت نے لوگوں کو عوامی ٹرانسپورٹ کی جانب راغب کرنے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا ہے۔ اگر وہ اپنے بازو پراس پروگرام کا نام گُدواتے ہیں تو اس کے بدلے ملک بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ کی ایک سال تک مفت سہولتیں حاصل کرسکیں گے۔
لوگوں کو بس یہ کرنا ہوگا کہ اسکیم کا نام کلائمیٹ ٹکٹ لکھوانا ہوگا، جسے کچھ بدل کر Klimaticket لکھا جاتا ہے۔ تاہم اس پر بعض حلقوں نے تنقید بھی کی ہے۔ اگرچہ اس کا مقصد آب و ہوا میں تبدیلی کے تناظر میں عوام کی اپنی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ شکنی اور عوامی ٹرانسپورٹ کی ترغیب ہے، لیکن اب تک صرف 6 لوگوں نے ہی ٹیٹو گُدوائے ہیں۔
ملک بھر میں مفت ٹیٹو کے مراکز کھولے گئے ہیں جب کہ دو سالانہ میلوں میں بھی اس کے اسٹال لگائے گئے ہیں۔ اس طرح ہر شخص ٹیٹو کے بدلے سالانہ ٹرانسپورٹ پاس کا اہل ہوسکتا ہے۔
بعض افراد نے اس عمل پر تنقید کی ہے کہ ٹیٹو بہت مشکل سے صاف ہوتے ہیں۔ حکومت ماحول دوستی کے نام پر ایک سال کے لیے اپنی تشہیر کی خاطر استعمال کررہی ہے جو درست عمل نہیں۔
حکومت کے مطابق یہ ٹیٹو 18 سال سے زائد عمر کے افراد پر ہی بنائے جائیں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔