معروف ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر برے وائٹ چل بسے

نیویارک: ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر برے وائٹ 36 سال کی عمر میں چل بسے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کمپنی نے معروف ریسلر برے وائٹ کی موت کی تصدیق کردی ہے، تاہم انتقال کی وجہ منظرعام پر نہ آسکی۔
ریسلر برے وائٹ کا اصل نام ونڈھم روٹونڈا تھا، وہ ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم ریسلر مائیک روٹنڈا کے بیٹے تھے۔
ڈبلیو ڈبلیو ای کے چیف کنٹینٹ آفیسر ٹرپل ایچ سمیت کئی نامور ریسلرز نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے جب کہ پرائیویسی کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
برے وائٹ سال 2017 میں ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بنے تھے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔