پی ٹی آئی سربراہ کی جے آئی ٹی پیشی کی روداد منظرعام پر آگئی

لاہور: پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی منظرعام پر آئی ہے، جس کے مطابق عمران خان تفتیش کے دوران جے آئی ٹی ارکان کو دھمکاتے رہے اور توڑ پھوڑ کرنے والوں کو پی ٹی آئی کا تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی ایک روز قبل لاہور میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے اور آج اس کی اندرونی کہانی منظرعام پر آئی ہے، جس میں سربراہ پی ٹی آئی عمران خان نے جے آئی ٹی ارکان کو کہا کہ آپ میں سے کسی کو نہیں رہنا واپس آرہا ہوں دیکھ لوں گا۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی کے بارے میں مخلتف سوالات کیے، جے آئی ٹی کے ارکان نے کہا کہ ہم آپ سے صرف پروفیشنل سوالات کریں گے، یہ بتائیں کہ 9 مئی کو پورے ملک میں جو ہوا ٹارگٹڈ اور طریقہ واردات ایک تھا، یہ پلاننگ تھی یا اتفاق؟
عمران خان نے جواب دیا کہ جو بھی ہوا یہ پلاننگ تھی، اس پر جے آئی ٹی نے کہا کہ اگر پلاننگ تھی تو آپ کے لوگ کنٹونمنٹ کی طرف کیوں گئے تھے؟ اس پر عمران خان نے کہا کہ جب کمانڈر مجھے گرفتار کرے گا تو وہیں جانا تھا۔
جے آئی ٹی نے پوچھا کہ ثبوت ہیں کہ آپ نے انہیں مشتعل کیا اور احکامات دیے، اس پر عمران خان نے کہا کہ میں نے کچھ نہیں کہا، سب مرضی سے ان مقامات پر گئے، اس دن جو ہوا سب سازش تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی نے مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں جس پر عمران خان نے انہیں پہچاننے سے ہی انکار کردیا اور کہا کہ میرے لوگ نہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔