بلوچستان: دہشت گردوں کا ژوب گیریژن پر حملہ، 4 جوان شہید

راولپنڈی: دہشت گردوں کے گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب گیریژن میں دہشت گردوں نے گھسنے کی کوشش کی، جہاں ڈیوٹی پر موجود فوجیوں نے دہشت گردوں کی اس کوشش کو روکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 فوجی جوان شہید ہوگئے اور 3 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جب کہ دیگر 2 دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی ہر گھناؤنی کوشش ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔