پاکستان میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
کراچی: پاکستان میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
انٹربینک میں آج ایک ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر 286 روپے 99 پیسے پر بند ہوا ہے۔ انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 286 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے کی کمی کے بعد 290 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی۔