جنوبی کوریا میں سونا فراہم کرنے والی اے ٹی ایم کی کامیابیاں

سیئول: سونا دُنیا بھر میں مقبول ہے، جنوبی کوریا میں سونا فراہم کرنے والی وینڈنگ مشینیں تیزی سے کامیابی کا سفر طے کررہی ہیں۔ 9 ماہ کے عرصے میں ان مشینوں سے دو کروڑ ڈالر کا سونا خریدا گیا ہے۔
سونا فراہم کرنے والی پہلی مشین کچھ ماہ قبل سیئول میں لگائی گئی تھی، جو بہت کامیاب رہی۔ دوسری جانب مہنگائی اور کساد بازاری کے خوف سے کوریا کے عوام دھڑادھڑ سونا خرید رہے ہیں۔ اسی ضرورت کے تحت اب ایسی کئی گولڈ اے ٹی ایم لگائی گئی ہیں۔
مشہور جنوبی کورین کمپنی جی ایس ریٹیل نے یہ اے ٹی ایم لگائی ہیں جو پہلے ہی ہزاروں اسٹور کی مالک بھی ہے۔ کمپنی کے مطابق مشین میں رقم یا کریڈٹ کارڈ ڈال کر 0.13 اونس سے لے کر 1.3 اونس تک پانچ مختلف وزن کی سونے کی ٹکیہ اور سکے حاصل کرسکتے ہیں۔ ان میں سے چھوٹی مقدار کا سونے کا سکہ سب سے زیادہ فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 225 ڈالر ہے۔
نوجوان لڑکے اور لڑکیاں اس کی خریداری میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ایک طرح کی سرمایہ کاری اور بچت کا طریقہ ہے۔ واضح رہے کہ پوری دنیا کی طرح کوریا میں بھی سونے کی قیمت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔