اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی، سونا بھی سستا
کراچی: اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی جب کہ سونا بھی سستا ہوگیا۔
امریکی ڈالر کی قدر میں آج ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا مہنگا ہوا جب کہ اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا۔
انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر 37 پیسے مہنگا ہو کر 286 روپے 56 پیسے پر بند ہوا، انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 19 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہوکر 303 روپے کا ہوگیا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2300 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 28 ہزار 100 روپے ہوگیا ہے۔
10 گرام سونے کی قیمت 1972 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 95 ہزار 559 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی قیمت 24 ڈالر اضافے سے 1964 ڈالر فی اونس ہے۔