ایک روز کی بڑی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت بڑھ گئی

کراچی: جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔ ایک روز کی گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں آج پھر مہنگا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300 روپے پر آگیا۔
انٹربینک میں آج ڈالر 30 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ایک ڈالر 285 روپے 68 پیسے رہا۔
انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 285 روپے 38 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔