معذور طالبہ کے معاون کتے کو ڈپلوما کی ڈگری مل گئی

نیوجرسی: معذور طالبہ کی تعلیم کے دوران مدد اور معاونت کرنے والے کتے کو بھی ڈپلوما کی ڈگری مل گئی۔
امریکا میں واقع سیٹن ہال یونیورسٹی میں ایک مددگار کتے کو اس کی مالکن کے ساتھ ڈپلوما کی ڈگری دی گئی ہے۔ اس کے لیے خصوصی طور پر ڈوگی ڈپلوما بنایا گیا تھا۔
یہ کتا وہیل چیئر پر بیٹھی اپنی مالکن گریس ماریانی، کے ساتھ روزانہ جامعہ آتا جاتا رہا اور اس کی مدد بھی کرتا رہا تھا۔ جلسہ تقسیمِ اسناد میں اسے بھی اسٹیج پر بلایا گیا اور تالیوں کی گونج میں اسے ڈپلوما سے نوازا گیا۔ اس کی مالکن نے بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔
جسٹن نامی کتا حیرت انگیز طور پر خوشی خوشی اسٹیج پر آیا اور دم ہلاتے ہوئے اس نے ڈپلوما کے طومار والا کاغذ اپنے منہ میں دبایا اور فوٹوگرافر کی طرف بھی دیکھا۔ 6 سالہ جسٹن اس موقع پر مسرور تھا۔
اس موقع پر گریس نے بتایا کہ وہ اس ڈگری کے بعد خصوصی تعلیم اور ابتدائی تعلیم میں تدریس پر اپنا کام کریں گی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔