کراچی میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیا

کراچی: شہر قائد میں منکی پاکس وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں منکی پاکس کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔
محکمہ صحت کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی میں 4 افراد کے منکی پاکس سے متعلق ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے تین افراد میں منکی پاکس کے شواہد نہیں ملے، البتہ سعودی عرب سے آنے والے مسافر میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے علاج کے لیے جناح اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔