مجھے صدر نہ بنایا گیا تو امریکا میں انتشار پھیل جائے گا، ٹرمپ

نیوہیمپشائر: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کو 2024 میں ہونے والے انتخابات میں ہرانے کا عزم کرلیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 2024 میں ہونے والے انتخابات کی قبل ازوقت انتخابی مہم میں متنبہ کیا ہے کہ اگر مجھے صدارتی دفتر میں واپس نہیں آنے دیا گیا تو امریکا میں انتشار پھیل جائے گا۔
اس امر کا اظہار انہوں نے مانچسٹر کے ایک ہوٹل میں قریباً 1500 حامیوں کے ہجوم سے خطاب کیا، سابق امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ 2024 کے انتخابات محض دو افراد کے درمیان نہیں بلکہ طاقت اور کمزوری، کامیابی اور ناکامی، امن اور انارکی، امن اور بدامنی، خوش حالی اور تباہی کے درمیان ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایک تباہی کے دور میں جی رہے ہیں۔ 5 نومبر 2024 کو آپ کے ووٹ سے ہم جوبائیڈن کو بیلٹ باکس میں کچل دیں گے اور اپنا پرانا حساب چکتا کریں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔