سندھ بھر میں منکی پاکس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، وزیر صحت

کراچی: وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کراچی سمیت صوبے بھر میں منکی پاکس کا کیس رپورٹ ہونے کی تردید کردی۔
صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں منکی پاکس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور کراچی ایئرپورٹ پر مسافر میں منکی پاکس کی علامات سے متعلق کوئی صداقت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ انتظامیہ کو تصدیق کے بغیر کسی قسم کی اطلاع جاری کرنے کا اختیار نہیں، محکمہ صحت تمام صورت حال کو ازخود مانیٹر کررہا ہے، لہٰذا منکی پاکس سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے سے گریز کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال، چانڈکا میڈیکل اسپتال میں آئسولیشن وارڈ قائم کیے جاچکے جب کہ کراچی میں 20 بستروں پر مشتمل آئسولیشن وارڈ تشکیل دیا گیا ہے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔