نواز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات

جدہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے درمیان جدہ میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔