پولیس افسر پر حملہ کرنے پر سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر گرفتار

میلبورن: آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو پولیس افسر پر حملہ اور اُسے زخمی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ مائیکل سلیٹر عرصہ پہلے بھی تشدد کے کیس میں دو سال قید پاچکے ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو جمعہ کی رات پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔
اس کے علاوہ مائیکل سلیٹر کو گھریلو تشدد کے کیس کا سامنا ہے، سابق کرکٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس افسر پر حملے کا الزام ثابت کیا جائے گا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل کے حملے سے پولیس افسر کا ہاتھ زخمی ہوا، اس کے علاوہ وہ مزید جسمانی طور پر انجرڈ نہیں ہوا، مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں 2 مئی کو پیش ہوں گے۔
خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر کو اس سے قبل ایک کیس میں 2 سال جیل ہوچکی ہے اور وہ کمیونٹی کے لیے کام کرکے سزا مکمل کررہے ہیں۔
مائیکل سلیٹر اب مینٹل ہیلتھ کونسلر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں وہ نشے کی حالت میں رہنے اور گھریلو تشدد کے واقعات کے باعث مینٹل ہیلتھ اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔