سونیا حسین کی ایکشن تھرلر فلم دادل کا ٹریلر ریلیز

کراچی: پاکستانی ڈراموں اور فلم کی مقبول اداکارہ سونیا حسین کی فلم دادل کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
فلم کی کہانی کراچی کے علاقے لیاری کی مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کے گرد گھومتی ہے، جس کا کردار اداکارہ سونیا حسین نبھاتی نظر آئیں گی جب کہ محسن عباس حیدر پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔

یہ فلم لاج پروڈکشن کے بینر تلے بنائی جارہی ہے، جو اس سے قبل چوہدری اسلم شہید پر فلم بناکر خاصی داد سمیٹ چکا ہے۔ ابو علیحہ نے اس فلم کو ناصرف لکھا بلکہ اس کی ہدایت کاری بھی دی ہے، یہ فلم ایکشن اور تھرلر سے بھرپور ہوگی جو عیدالفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کاسٹ میں محسن عباس حیدر اور سونیا حسین سمیت شمعون عباسی، عدنان شاہ ٹیپو اور اداکارہ مائرہ خان بھی شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔