معروف بھارتی اداکار کا قبول اسلام

ممبئی: بھارت کے ڈراموں کے صف اول کے اداکار ویویان ڈیسینا نے اسلام قبول کرلیا اور اس کا باضابطہ اعلان بھی کردیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویویان ڈیسینا کافی عرصے سے اسپاٹ لائٹ سے دُور تھے، ان کے حوالے سے نہ کوئی خبر سامنے آئی تھی اور نہ ہی انہیں ڈراموں میں دیکھا گیا، افواہیں گرم تھیں کہ اداکار نے اپنا مذہب تبدیل کرلیا ہے، لیکن اب انہوں نے اس کی تصدیق کردی۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ویویان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے 2019 میں رمضان المبارک کے مہینے میں اسلام قبول کیا تھا اور تب سے لے کر اب تک وہ اسلامی طرز پر زندگی بسر کررہے ہیں۔

ویویان ڈیسینا نے کہا کہ میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے 2019 میں رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام کے طور طریقوں پر زندگی گزارنے کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔
ویویان نےاپنی دوسری شادی پر خاموشی توڑتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے مصر میں شادی کی تھی اور ان کی ایک 4 ماہ کی بیٹی بھی ہے۔
خیال رہے کہ ویویان ڈیسینا بھارت کے مقبول ٹی وی سوپ پیار کی یہ ایک کہانی، مدھوبالا، شکتی اور صرف تم و دیگر میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔