نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے وفد کا اومان قونصلیٹ کا دورہ

کراچی: نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے 5 رکنی وفد نے اومان قونصلیٹ کراچی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر قونصلر جنرل سلطنت آف اومان انجینئر سمعی عبداللہ الخنجری نے نیشنل یوتھ اسمبلی سندھ کے وفد کا استقبال کیا۔

اس دورے کے دوران وفد سے ملاقات میں اومان اور پاکستان کے برادرانہ تعلقات سمیت دونوں ممالک میں یوتھ کی سرگرمیوں پر طویل گفتگو ہوئی۔
نوجوانوں کے وفد نے پاکستان کے کلچر کو اومان قونصل جنرل کے سامنے اجاگر کیا۔ عوامی حلقوں میں اس دورے کو خوب سراہا جارہا اور پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔