اپنی 5 نسلیں دیکھنے والی عمر رسیدہ خاتون

واشنگٹن: امریکا کی ریاست کینٹکی کی رہائشی عمر رسیدہ خاتون زیر نظر تصویر میں اپنی 5 نسلوں کے ساتھ موجود ہیں، جن میں ان کی بیٹی، نواسی، نواسی کی بیٹی، نواسی کی نواسی اور پھر نواسی کی بیٹی شامل ہیں۔
اس تصویر میں 6 نسلوں کو ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی یہ تصویر آن لائن اپ لوڈ ہوئی، انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے اور تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
معروف اخبار ڈیلی میل کے مطابق تصویر میں ٹیلر ہاکنز نامی خاتون جو بچی گود میں لے رہی ہیں، اُس کی عمر 7 ماہ ہے اور نام زہاویہ وائٹیکر ہے۔ یہ بچی خاتون کی نسل سے 621 ویں اولاد ہے جب کہ جون میں ایک اور بچے کی عنقریب ولادت سے یہ تعداد 622 ہوجائیگی۔
یہ تصویر فروری کے آخر میں اس نرسنگ ہوم میں لی گئی تھی جہاں ٹیلر ہاکنز رہائش پذیر ہیں۔ پوتی شیرل بلیسنگ نے تصویر لی اور 58 سالہ پوتی گریسی اسنو ہوویل نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔
ٹیلر ہاکنز کی شادی 16 سال کی عمر میں ہوئی اور ان کا شوہر اس وقت 50 سال کا تھا۔ ٹیلر ہاکنز اپنے شوہر کی دوسری بیوی تھیں، پہلی بیوی مرچکی تھی جس سے شوہر کے 10 بچے تھے اور سابق بیوی کی موت جڑواں بچوں کو جنم دینے کے دوران ہوئی تھی جس کے بعد ان کے شوہر کے ٹیلر ہاکنز سے مزید 13 بچے ہوئے۔ جون میں ٹیلر ہاکنز کی عمر 99 سال ہوجائے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔