پٹرول 5 اور مٹی کا تیل 15 روپے لیٹر سستا کردیا گیا
اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی، پٹرول 5، مٹی کا تیل 15 روپے سستا، ڈیزل کے نرخ برقرار۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 267 روپے فی لیٹر ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی، اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 15 روپے کمی کی جارہی ہے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 184 روپے 68 پیسے فی لیٹر ہوگی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔