پی ٹی آئی سربراہ عمران خان پر حملے کے نامزد ملزم کی ضمانت منظور
گوجرانوالا: عمران خان پر حملے کے کیس میں نامزد ملزم کی ضمانت منظور کرلی گئی۔
گوجرانوالا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم احسن نذیر کی درخواست ضمانت پر محفوط کیا گیا فیصلہ سنایا۔
ملزم احسن نذیر کی عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مقدمے میں گرفتار ملزم وقاص کی درخواست ضمانت خارج کردی۔
عمران خان حملہ کیس میں نامزد ملزم احسن نذیر (ن) لیگ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات مدثر نذیر کا بھائی ہے۔
پولیس نے ملزم احسن نذیر کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرنے کے بعد گرفتار کیا تھا، جس میں ملزم نے لکھا تھا کہ آج کچھ بڑا ہونے والا ہے۔