دلہن نے بالوں کو چاکلیٹس سے سجالیا

ممبئی: اپنے سر کو چاکلیٹس سے سجانے والی دلہن کی ویڈیو اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اگرچہ خاتون اور خود میک اپ آرٹسٹ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں مل سکی ہیں، البتہ انسٹاگرام پر سب سے پہلے یہ ویڈیو chitras_makeup_artist_28 نے شیئر کی ہے۔
اگرچہ دلہنیں اپنی شادی کے اہم ترین دن کے لیے کئی روز سے تیاریاں شروع کر دیتی ہیں، لیکن بھارت کی اس دلہن کا دلچسپ انداز پوری دنیا میں مشہور ہورہا ہے۔ اس کے بال چترا نامی میک اپ آرٹسٹ نے بنائے ہیں اور ان میں ٹافیاں اور چاکلیٹ کو بہت مہارت سے لگایا گیا ہے کہ وہ آرائش کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔ اس خاتون نے جھومر، جھمکے اور گلے کا ہار بھی چاکلیٹ اور ٹافیوں سے بنا ہوا پہنا ہے جب کہ دلہن کا لباس پیلا ہے۔

انسٹاگرام پر مشہور ہونے کے بعد اب تک 60 لاکھ لوگ یہ ویڈیو دیکھ چکے اور دولاکھ افراد نے اسے پسند کیا ہے۔ اس کے نیچے لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں ردِ عمل دیا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ بچوں سے بچ کر جب کہ ایک خاتون نے کہا کہ بچپن میں ہم بالوں کو پھولوں سے بھرتے تھے لیکن چاکلیٹ یا ٹافی کا کبھی نہیں سوچا۔
کچھ افراد نے اس عمل پر تنقید بھی کی ہے جس کے جواب میں ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ یہ کسی کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیت ہے، جسے تنقید کے بجائے سراہا جانا چاہیے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔