سعودی عرب میں 4 دن کا ٹرانزٹ ویزا متعارف
ریاض: سعودی عرب نے مخصوص ایئرلائنز سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے چار دن کا مفت ٹرانزٹ ویزا متعارف کرادیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب نے ایک نئی مفت ویزا پالیسی متعارف کروائی ہے، جو سعودیہ ایئر لائنز اور فلائی ناس ایئرلائنز میں سفر کرنے والوں کے لیے ہی ہے۔
سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا کہ اس ویزا پالیسی کو متعارف کروانے کا مقصد ملک میں سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق چار روز کے لیے مفت ٹرانزٹ ویزا ایسے افراد کو جاری کیا جائے گا، جو ملک میں سیاحت یا عمرے کی غرض سے آنے کے خواہش مند ہوں گے جب کہ یہ ویزا ٹکٹ کے ساتھ جاری کیا جائے گا جو تین مہینے تک کارآمد ہوگا۔