کراچی سے تمام قبضے ختم کرائے جارہے ہیں، گورنر سندھ

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مافیا شہر قائد سے اپنا بستر گول کرلیں کیونکہ کراچی میں جہاں جہاں زمینوں پر قبضے ہیں سب ختم کرائے جارہے ہیں۔
گورنر سندھ نے چین کے قونصل جنرل کے ہمراہ پاک چائنا فرینڈشپ پارک کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھا، کراچی کو گرین اینڈ کلین بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، پارک کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کے لوگ تفریح سے محروم ہوچکے تھے، شہر میں جہاں زمینوں پر قبضے تھے سب ختم کیے جارہے ہیں، الٰہ دین پارک پر تجاوزات تھیں، واگزار کرالیا گیا، مافیاز کراچی سے اپنا بستر گول کرلیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا، جس طرح شہریوں کو پولنگ کے لیے نکلنا تھا وہ نہیں نکلے، بطور گورنر میرا سیاست میں کوئی کام نہیں ہے۔
چین کے قونصل جنرل کا کہنا تھا اس طرح کے منصوبے مستقبل میں کراچی کے لیے بہتر ثابت ہوں گے، پاک چین دوستی مثالی ہے، ہماری دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔