مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے ظلم و ستم میں کمی نہیں آسکی، مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اسکول ٹیچر سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ کے بعد مغربی کنارے میں کشیدگی جاری ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر فائرنگ کرکے اسکول ٹیچر سمیت 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا، جس کے بعد رواں ماہ شہید کیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔
ادھر فلسطینی شہریوں کی جانب سے صہیونی فورسز کے خلاف شدید احتجاج جاری ہے۔
واضح رہے کہ فلسطین پر جاری اسرائیلی مظالم کو نصف صدی سے زائد عرصہ بیت چکا ہے جب کہ حقوق انسانی کے چیمپئن ممالک اور ادارے چپ سادھے بیٹھے ہیں۔