کراچی: اسنوکر کلب پر ڈاکوؤں کا دھاوا، 25 افراد لٹ گئے
کراچی: شہر قائد میں لٹیروں کی دیدہ دلیری انتہا پر پہنچ گئی، اسنوکر کلب میں گھس کر اسلحے کے زور پر سابق انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر سمیت 25 افراد کو لوٹ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو اسنوکر کلب کے کاؤنٹر سے ڈھائی لاکھ روپے، 25 موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے۔
اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے۔
اسنوکر کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی محمد بلال کا کہنا ہے کہ پنجاب سے نیشنل گیم کے لیے کراچی آئے تھے۔
واضح رہے کہ کافی عرصے سے شہر قائد میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ہوش رُبا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ہوٹلوں پر بیٹھے ہوئے دوستوں کی ٹولیوں کو لوٹ لیا جاتا ہے۔ عوام شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اس تناظر میں لٹیروں سے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی خاطر راست اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔