باپ بیٹیوں کے لیے ماں بن گیا

کیوٹو: اہلیہ سے علیحدگی کے بعد بیٹیوں کی تحویل کے لیے باپ اپنی جنس تبدیل کروا کے عورت بن گیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کے مطابق بچوں کی خاطر مرد سے عورت بننے کا حیران کن واقعہ جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں پیش آیا، جہاں رینی سلیناس راموس نامی شخص نے اپنی بیٹیوں کی تحویل کے لیے اپنی جنس تبدیل کروالی۔
شہری کی سابقہ اہلیہ سے دو بیٹیاں ہیں، جن کی تحویل کے لیے وہ عدالتوں کے چکر لگارہا ہے، مگر ایکواڈور کا قانون بچوں کی تحویل کے معاملے پر باپ کے مقابلے میں ماں کو ترجیح دیتا ہے، اسی لیے رینی سلیناس نے مرد سے عورت بننے کا مشکل فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے ایکواڈور کے شہری رینی سلیناس کا کہنا ہے کہ یہ صرف اپنی بیٹیوں سے محبت کا امتحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن حالات سے میں گزر رہا ہوں انہی حالات سے دیگر کئی باپ بھی گزر چکے ہوں گے یا گزر رہے ہوں گے، میں ان میں بھی اس حوالے شعور بیدار ہونے کی امید کرتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔