تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

لاہور: پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے پارٹی اراکین کو ہدایت کی ہے کہ اگر پنجاب اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین مستعفی ہوجائیں گے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے پی ٹی آئی نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کی جانب سے عمران خان کو صوبائی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام پارٹی اراکین کو ہدایت کی کہ 11 جنوری سے قبل اعتماد کے ووٹ کو یقینی بنایا جائے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے اگر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہوجائیں گے۔
دھیان رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے 11 جنوری کو طلب کیا گیا تھا، تاہم بعد میں اسمبلی اجلاس کی تاریخ بدل کر 9 جنوری رکھ دی گئی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا اس حوالے سے کہنا ہے، مجھے اعتماد کا ووٹ لینے کی ضرورت ہی نہیں جب کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے اگر چوہدری پرویز الٰہی اعتماد کا ووٹ لے لیتے ہیں تو اسمبلی تحلیل کرنا ان کا حق ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔