پرویز الٰہی کیخلاف ن لیگ کا ابھی تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف مسلم لیگ (ن) نے ابھی تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، جس سعد رفیق، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کے خلاف ابھی تحریک عدم اعتماد پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چوہدری سالک، پرویز الٰہی کو بطور وزیراعلیٰ رکھنے کے حق میں نہیں ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اجلاس کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے، اب انہوں نے مشاورت کے بعد ہدایت دی تو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔