250 افراد کا ساتھ ڈانس کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ
کیپ ٹاؤن: 250 افراد نے ڈانس کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ جنوبی افریقا میں 250 افراد کے گروپ نے ایماپیانو(جنوبی افریقی موسیقی کی ایک قسم) پر ڈانس کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش جنوبی افریقا کی اداکارہ و گلوکارہ بونٹل موڈِیسیل، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کوآرڈی نیٹر کوئینٹس جینسن کی رہنمائی میں کی گئی۔
تمام ڈانس کرنے والوں نے ایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ان تینوں کی رہنمائی میں ڈانس کیا۔
ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش کے وقت گنیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ موقع پر موجود تھا، جس نے ریکارڈ بننے کے بعد منتظمین کو سرٹیفکیٹ دیا۔